پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا کے مفلوج بلدیاتی نظام کے فعالیت، صوبائی حکومت کیطرف سے بار بار مسائل کے حل میں وعدہ خلافیوں کرنے اور بار بار یقین دہانیوں کے باوجود سابقہ وزیر اعلیٰ محمود خان، سردار علی آمین گنڈاپور و موجودہ دور حکومت میں کسی بھی وعدے کو پورا نا کرنے کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام بلدیاتی نمایندگان کے گزشتہ روز تک جاری کامیاب احتجاجی دھرنا میں شرکت پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی، مئیر مردان حمایت اللہ مایار، ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل، ارباب وصال و دیگر مشترکہ طور پر احتجاجی دھرنا میں شریک خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے شرکت کرنے پر مئیرز، تحصیل ویلج نیبر ہوڈ کونسلز چئیرمئینز، جنرل، کسان، یوتھ، خواتین، اقلیت بلدیاتی ممبران،مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی و سیاسی جماعتوں جمیعت علماء اسلام، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، پاکستان رائے حق، قومی وطن پارٹی، جماعت اسلامی و دیگر جماعتوں کے عہدیداروں، کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اپ سب کے مشکور ہیں کہ تقریباً گزشتہ چار سالوں سے اپ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے سنگ مقامی حکومتوں کے فعالیت کے لیے اس تحریک میں شانہ بشانہ صف اول کا کردار ادا کررہے ہیں۔مئیر پشاور حاجی زبیر علی کا مزید کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کو جمہوریت کی نرسری کہا جاتا ہے مگر پی ٹی آئی صوبائی حکومت نے 2022 میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ایسی غیر آئینی ترامیم کی جس سے مقامی حکومتوں کا نظام اج تک مفلوج ہے۔ پی ٹی آئی دور حکومت 2022 میں کی گئی ترامیم کو پشاور ہائی کورٹ بھی کالعدم قرار دے چکی ہے۔حاجی زبیر علی نے صوبائی حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید رکھتے ہیں کہ صوبائی حکومت مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے مسائل حل کریگی کیونکہ مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام کے زریعے ہی عوام کو بآسانی گھر کی دہلیز پر بہترین خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکتی ہے۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے بلند حوصلوں کو سلام پیش کرتی ہے جو بغیر وسائل، اختیار و ترقیاتی فنڈز عدم فراہمی کے باوجود بھی عوام کے روز مرہ مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے وطن عزیز سے محبت کرنے والے اور وطن عزیز کی امن خوشحالی ترقی کے لیے ہر ممکن قربانی دینے والے لوگ ہیں اور اس کا ثبوت کہ بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے چار دن تک احتجاجی دھرنا جاری رہا ہزاروں افراد کی شرکت ہونے کے باوجود ایک پتے تک کسی نے نقصان نہیں پنچایا بلکہ دھرنا ملتوی اعلان کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے خود جناح پارک و، خیبر روڈ کی صفائی کی۔
Read Next
1 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے عیدالفطر کے موقع پر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقاتوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان کو خط ارسال کر دیا
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ٹیوٹا کا اہم اجلاس
3 دن ago
خیبر پختونخوا، تنخواہوں سے محروم سینیٹیشن کمپنی کے 25 ملازمین کی برطرفی کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا
3 دن ago
واسا کمپنی بنوں کے ملازمین کا چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پرپریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
3 دن ago
پی پی پی فریم ورک کے تحت پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی تجویز منظور کر لی گئی
Related Articles
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تحصیل حسن خیل پشاور ملک ارشد خان کی جانب سے تمام ویلیج کونسل سیکرٹریز کو ہدایت جاری
4 دن ago
مئیر سٹی میٹروپولیٹن حاجی زبیر علی اور تحصیل چیئرمینز کے ساتھ گزارا گیا وقت خوشگوار، بامقصد اور یادگار دوررہا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ملک ارشد خان
4 دن ago




