مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب کی تقریب سے خطاب،نیو سینی ٹیشن فلیٹ کا افتتاح، ستھرا پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کیلئے راشن کارڈ لانچ کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کی تقریب سے خطاب کیا اوراہم اعلانات کیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کیلئے راشن کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش دی اورکہا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیم کی وردی پہن کر فخر محسوس ہورہا ہے۔ستھرا پنجاب کے تمام ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں۔اگر بطور وزیر اعلیٰ میں کمانڈوز کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب ٹیم کی وردی کیوں نہیں پہن سکتی۔ پولیس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سب انتظامیہ میری فورس کا حصہ ہیں، اسی طرح ستھرا پنجاب بھی میری ٹیم کا حصہ ہے۔ ستھرا پنجاب کی ٹیم نے شہر، دیہات،گلی محلوں، سڑکوں کو صاف کیا ان کی شکر گزار ہوں۔

سیلاب کے دوران سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنر،کابینہ اورستھرا پنجاب کی ٹیموں نے بھر پور کام کیا۔ سیلاب کے دوران ستھرا پنجاب کی ٹیم انسانی زنجیر بنا کر سیلابی ریلے کو روک رہے تھے۔ریسکیو کا کام ستھرا پنجاب کی ٹیم کا نہیں تھا لیکن انسانی ہمدردی کے پیش نظر انہوں نے دن رات کام کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرزکو تصویر پرلگے کیچڑ کو صاف کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ساہیوال میں ستھرا پنجاب کے ورکرز گلی محلوں میں اعلان کرکے کوڑا کڑکٹ اکٹھے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کے خواب پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں، ستھراپنجاب کی ٹیم نے میرے خواب پورے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ فورس پر مشتمل ٹیم دنیا کی سب سے بڑی ٹیم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوشاباش دی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت ختم ہوتے ہی صفائی کا نظام بھی ختم ہوگیاتھا۔ گوگی پنکی کے دور میں پاکستان کے ہر شہر، گلی محلے اور سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے تھے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں چند افراد کی صفائی ستھرائی پر مشتمل ٹیم تھی۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور جیسے بڑے شہروں کے علاوہ پورے صوبے میں صفائی کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔ موجودہ حکومت نے ڈیڑھ لاکھ پر مشتمل ستھرا پنجاب ٹیم تشکیل دی۔انہوں نے کہا کہ لوگ اب کوڑے والا نہیں کہتے بلکہ صفائی والے ورکرز کہہ کر پکارتے ہیں۔ ہر ضلع میں صفائی ستھرائی کیلئے مشینیں بھجوارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر تمام اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ ستھرا پنجاب کا پورا سسٹم نافذ ہے۔ پورے پنجاب میں 35ہزارمشینری آئٹمزاورلاکھوں کی تعداد میں کنٹرینرز موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ گزشتہ دور میں عیدالاضحی پر کئی کئی ہفتے آلائشیں گلی محلوں میں پڑی رہتی تھیں لیکن اب عیدالاضحی پر صرف دو گھنٹوں میں ہی آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ آج عوام کے پاس وزیراعلیٰ، منسٹر اور ادارے کے اہلکار جاتے ہیں۔

ہر ضلع کے پاس اس کی اپنی مشینری موجودہے، دوسرے اضلاع سے مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں۔شہروں میں پھر بھی صفائی ہوتی لیکن دیہات میں اس کا تصور ہی نہیں تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بیٹیاں اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھتی ہیں،آج پنجاب کا کونہ کونہ چمک دمک رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کہتے تھے کہ مریم نواز اتنے بڑے صوبے کو کیسے سنبھالے گی لیکن آج شہبازشریف مجھے ملتے ہیں تو کارکردگی دیکھ کر شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، صفائی، سڑکوں کی بحالی اور سواری عوام کے بنیادی حق ہیں۔ عوام کے ان حقوق کیلئے صدقے دل اور پوری ایمانداری سے کام کررہی ہوں۔ پنجاب کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دے رہیں تاکہ ان کی تعلیم میں حرج نہ آسکے۔ پورے پنجاب میں کرائم کی شرح صفر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ڈاکے اور خواتین کو ہراساں کیا جارہا تھا۔ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو آج 24 گھنٹے کے اندر اندرگرفتار کر لیا جاتا ہے۔ مریم نواز ان دماغوں کی بھی صفائی کررہی ہے جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں۔ اگر میں پنجاب کے عوام کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟۔ ترقی اور صفائی کا ایک انقلاب برپا ہوگیا ہے۔ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو صاف ستھرا اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہوں۔ اگر سڑکیں خراب،بسیں ٹوٹی پھوٹی، آٹا مہنگا اور گلی محلے گندے ہیں تو اپنی حکومتوں سے سوال کریں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ طلبہ کو لیپ ٹاپ نہیں ملتے، روزگار نہیں مل رہا، تو اپنی حکومت سے سوال کریں۔ ترقی، صفائی ستھرائی، لیپ ٹاپ اورروزگار عوام کا حق ہیں۔

"سچا ہوا خواب۔۔ ۔۔۔ یہ ہے ستھرا پنجاب "”15-کروڑ لوگوں کےلئے دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام”وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ کے لئے نیو سینی ٹیشن فلیٹ کا افتتاح کردیا ۔پنجاب کے اضلاع کے لئے 700 جدید ترین ویسٹ منیجمنٹ گاڑیاں اور مشینیں ،وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب بک کی رونمائی بھی کی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب ویب سائٹ کی لانچنگ بھی کی۔وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے سینی ٹیشن فلیٹ کی چابیاں چیف سیکرٹری اور کمشنرز کے سپرد کیں۔وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے سینٹری ورکرز کی جیکٹ پہن کر تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کی آمد پر سینٹری ورکر نے پرجوش خیر مقدم کیا۔وزیر اعلٰی مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر سینٹر ورکر کے نعروں کا جواب دیا۔وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے فورٹریس اسٹیڈیم میں نئی اور جدید ترین مشینری کا معائنہ کیا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیوریج لائن کی گہرائی سے صفائی کرنے والےہائی پریشر واٹر سسٹم جیٹنگ مشین کا معائنہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مٹی وغیرہ سیو ریج سے نکالنے والی سیور سیکشن مشین بھی دیکھیں۔نالوں کی گہرائی میں جمی مٹی اور دیگر رکاوٹیں نکالنے والی ڈی سلٹنگ مشین کا مشاہدہ کیا۔نالیوں میں جمے سالڈ ویسٹ کو نکالنے کے لئے ونچنگ مشین بھی دیکھی۔گندگی کی فوری منتقلی کےلئے جدید ترین ٹریکٹر ٹرالی کے بارے میں بھی بتایا گیا۔تقریب میں ستھرا پنجاب ویژن کے متعلق دستاویزی فلم اور تھیم سانگ بھی پیش کیا گیا ۔ستھرا پنجاب ویژن کے سفر سے متعلق داستان گوئی بھی تقریب کا جزو دلچسپی کا مرکز رہی۔

جواب دیں

Back to top button