مہر محمد فاروق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

لاہور (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز مہر ہاؤس باغ ارم میں ایک تعزیتی بیٹھک میں مہر خرم فاروق ایڈوکیٹ ۔مہر حمزہ فاروق کے والد گرامی اور مہر عبدالروف و مہر محمد یعقوب کے بڑے بھائی مہر محمد فاروق رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کے اعتراف میں انکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر مہر خاندان سے تعزیت کرنے کے لیے انکی رہائش گاہ پر تشریف لائے ۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ مہر محمد فاروق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جو پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ تھے جو ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے جنہوں نے کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا کیونکہ وہ ایک سچے عاشق رسول تھے ۔گورنر پنجاب نے مہر محمد فاروق کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد انکے دراجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے گورنر پنجاب نے مہر محمد فاروق کے صاحزادے مہر خرم فاروق ایڈووکیٹ کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔تعزیتی بیٹھک میں مہر فیملی کے ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں فیصل میر ۔حمزہ فاروق ۔کرنل محمد صدیق ۔مہر عبدالروف ۔مہر محمد یعقوب ۔میاں خادم حسین ۔میاں وارث۔ کامران صدیق۔اسلم رمضان۔عرفان صدیق۔کاشف رمضان۔صبیح اصغر۔زین شاہ۔جام محمد اسلم تبسم۔عبدالمعروف کشمیری۔نصیر احمد چیمہ۔بشیر خان لودھی۔غلام نبی جوئیہ ۔شبر خالداور طلحہ رؤف نے شرکت کی ۔اور باغ ارم سوسائٹی انتظامیہ نے گورنر کو مہر محمد فاروق کی سوسائٹی خدمات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ سوسائٹی نے انکی خدمات کے اعتراف میں مین چوک کو مہر محمد فاروق چوک کے نام سے منسوب کیا ہے ۔

فیصل میر سیاسی و سماجی رہنما نے پارٹی میں مہر محمد فاروق اور انکے صاحزادے مہر خرم فاروق ایڈووکیٹ کی خدمات کو سراہا۔جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی ہے۔آخر میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور فیصل میر نے باغ ارم سوسائٹی کی انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

جواب دیں

Back to top button