مریم نواز نے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی منظوری دے دی،حنا پرویز بٹ سربراہ، نوٹیفکیشن

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ایکٹ 2017 کے سیکشن 3 (4) کے تحت پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی (PWPA) کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 کے فورتھ شیڈول کے تیسرے کالم کے 14(b) ذیلی آئٹم (a) میں تین سال کی مدت کے لیے اتھارٹی کے ممبران کی منظوری دی گئی ہے۔جس کے مطابق حنا پرویز بٹ، ایم پی اے (W-302)‏ اتھارٹی کی چیئرپرسن/سربراہ ہونگی۔

، کنول پرویز چوہدری ایم پی اے (W-308)‏رکن، شازیہ رضوان، ایم پی اے (W-318)‏رکن، تاشفین صفدر، ایم پی اے (W-337)‏رکن، نیلم جبار چوہدری، ایم پی اے (W-335)‏رکن،سیکرٹری داخلہ رکن

،انسپکٹر جنرل آف پولیس، پنجاب

رکن ،سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود اور بیت المال ،رکن سکریٹری، ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ بھی ممبر ہیں۔ یہ نوٹیفکیشن وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعدسیکرٹری سماجی بہبود اور بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button