*کمشنر لاہور زید بن مقصود کا 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی*

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی کے حصول کیلئے دی گئی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ 05 اگست 2019 کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بھارت نے غاصبانہ طور پر کشمیریوں کی آزادی اور انسانی حقوق سلب کیے ہیں، عالمی ضمیر کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کا جذبہ تمام جبر اور غیر قانونیت کی زنجیروں کو توڑ ڈالے گا اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت ملکر رہیگا۔ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے انکو آزادی مل کر رہے گی۔

جواب دیں

Back to top button