چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کی ڈپٹی کمشنریاسر اقبال دشتی سے ملاقات

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے ملاقات کی، اس موقع پر انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل بھی موجود تھے ۔ اس ملاقات میں شہر کی رونق کو دوگنا کرنے، صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے، اور خاص طور پر عاشورہ کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات ضلعی انتظامیہ کے دفتر میں منعقد ہوئی اور اس کا مقصد شہریوں کے لیئے بہتر ماحول کی فراہمی اور مذہبی تقریبات کے دوران شہر کی خوبصورتی اور نظم و نسق کو یقینی بنانا تھا۔ چیف آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے کہا کہ خضدار شہر کی خوبصورتی اور رونق کو بڑھانے کے لیئے بلدیہ خضدار جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے مرکزی علاقوں، بازاروں، اور گلیوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئےاقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو ہٹانے، نالوں کی صفائی، اور کچرے کے ڈمپنگ پوائنٹس کی ترتیب پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے اس عزم کی حمایت کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ملاقات میں عاشورہ کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات پر خصوصی زور دیا گیا۔ چیف آفیسر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران، بالخصوص عاشورہ کے دن، شہر کے تمام جلوسوں کے راستوں، امام بارگاہ، اور دیگر متعلقہ مقامات پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے لیئے اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا اور صفائی کے آلات کی دستیابی کو بہتر بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں پر واٹر سپلائی، روشنی، اور سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ صفائی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button