بلدیاتی اداروں کے ذرائع آمدن وقتاً فوقتاً ختم کرنے اور مالی پوزیشن خراب ہونے پر بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تمام کیٹیگریز کے ملازمین نے اداروں کی بقاء کی جنگ لڑنے کے لئے ایک جگہ لوکل کونسلز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نام سے اکٹھے ہو گئے ہیں
۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت اور حکومت کے گذشتہ ادوار میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز خیبرپختونخوا کے 120 سے زائد ٹیکسز/ذرائع آمدن کے ختم کرنے اور ان کی شرح کم کرنے ، اخراجات میں بے تحاشا اضافہ ، اخراجات کو کنٹرول نہ کرنے کی وجہ اور مضبوط TMAs میں سے غیر ضروری طور پر نئی TMAs بنانے سے ذرائع آمدن میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے TMAs اپنے وسائل سے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے کے قابل نہیں رہی ہیں۔ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کئی کئی مہینوں سے تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے ، عیدالفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر مسلمان ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے عیدین کی خوشیوں سے محروم رہے جب کہ عیسائی کمیونٹی کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں نے ایسٹر کی خوشیاں قربان کیں ہیں۔یاد رہے بلدیاتی اداروں کے مالی بحران کی وجہ سے ملازمین نے بغیر تنخواہوں کے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے اپنے بچوں کی عید کی خوشیاں قربان کرکے صوبہ کی عوام الناس کو صفائی ستھرائی اور ترسیل آب کی فراھمی یقینی بنائی مگر ان کی خوشیوں کے لئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے حکومتی سطح پر سپیشل گرانٹ کی فراہمی میں سست روی کا مظاہرہ دیکھتے ہوئے بلدیاتی اداروں کی تمام کیٹیگریز کے ملازمین نے اپنے حقوق کے حصول اور بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی مضبوطی/ختم شدہ 120 سے زائد ٹیکسز کی بحالی اور اداروں کی بقاء کی جنگ لڑنے کے لئے ایکا کرتے ہوئے نئی ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا ہے۔جس میں پراونشل یونیفائیڈ گروپ آف فنکشنریز اور نان پی یو جی ایف ملازمین ہیں ہیں۔ لوکل کونسل آفیسرز ، لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن سے وابستہ صوبائی لیڈرز ، مزدور اتحاد یونین پشاور ، یونائیٹڈ ورکرز یونین پشاور کے عہدیداران کو شریک کرکے بلدیاتی اداروں کے ذرائع آمدن کی مضبوطی ، غیر ضروری طور پر قائم کی گئی نئی TMAs کے خاتمہ اور ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی بزریعہ اکاؤنٹ فور یقینی بنانے، سروس سٹرکچر پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے ، سینیارٹی کے مطابق آفیسرز اور ملازمین کی ترقی و تعیناتی کی فراھمی وغیرہ یقینی بنانے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔مشترکہ جدوجہد کے قائم کی گئی تنظیم میں تمام ریجنل میونسپل آفیسرز کو ریجنل کوآرڈینیٹرز نورر کیا گیا ہے جبکہ سلیم خان، افضل خان،اشراق احمد، شعیب خان، رابعہ نورین، جاوید امجد ، شوکت علی کیانی، سلیمان خان ہوتی، قیصر باچہ، محبوب اللہ ، ریاض اعوان، عمر ایاز، ظارق خان شامل ہیں۔






