واسا لاہور کا مالی سال 2026-27 کا 50 ارب روپے کا بجٹ منظور

واسا لاہور کی 2026 کی دوسری بورڈ میٹنگ، مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔واسا ہیڈ آفس لاہور میں بورڈ اجلاس، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر علی اعجاز اور ایم ڈی غفران احمد نےشرکت کی۔مالی سال 2026-27 کے لیے 50 ارب روپے کا بجٹ بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔بورڈ کی منظوری کے بعد بجٹ واسا اتھارٹی میں پیش کرنے کے لیے حتمی شکل دے دی گئی۔ واسا لاہور اپنے وسائل سے ترقیاتی و اصلاحاتی منصوبے مکمل کرے گا۔ٹریننگ سینٹر کی اپ گریڈیشن اور ٹیوب ویلز کی ریپلیسمنٹ واسا لاہور اپنے بجٹ سے سرانجام دے گا۔ماسٹر پلان اپ گریڈیشن اور آئی ٹی ریفارمز بھی اپنے وسائل سے مکمل کیے جائیں گے۔واٹر میٹرنگ اور سکاڈا سسٹم کی توسیع بھی واسا لاہور اپنے وسائل سے کرے گا

۔انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس کے منصوبے واسا لاہور اپنے وسائل سے مکمل کرے گا۔شہریوں کو جدید، مؤثر اور بہتر واٹر اینڈ سینیٹیشن سہولیات کی فراہمی واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے۔اس بورڈ میٹنگ میں ،ہاؤسنگ سے محمد ارشد ،پنجاب واسا سے ایڈیشنل ڈی جی سہیل قادر چیمہ، پی اینڈ ڈی سے حافظ نصیر ، فنانس سے خاور چیمہ ، اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے فاروق کھارا شامل تھے۔

جواب دیں

Back to top button