کمشنر لاہور نعمان یوسف نے سیلاب و مون سون انتظامات کے حوالے سے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ دریائے راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤ وسطح کو مانیٹر کیاجارہاہے، اپنی کا بہاؤ معمول کا بہاو ہے۔ انہوں نے کہا کہ راوی و ستلج پر تمام پلوں کے نیچے بیز کو ریچیک کر کے کلیر کیا جائے، محکمہ موسمیات کی بارشوں کے حوالے سے پیشگوئیوں پر محکمے الرٹ پر رہیں۔کمشنرلاہور نے کہا کہ تمام رین ایمرجنسی کیمپس پر ہر محکمے کا اہلکار ڈیوٹی روسٹر کے مطابق موجود ہوگا، اربن فلڈنگ کو مدنظر رکھ کر پیشگی سوفیصد انتظامات فیلڈ میں موجود رکھیں۔”شہری شکایات ازالہ سسٹم متحرک رکھیں اور فوری و سوفیصد ردعمل دیں“۔ کمشنر لاہور نے طوفانی بارش کے حوالے سے شہر میں بل بورڈز اور درختوں کا سروے و چیکنگ کی بھی ہدایت دی۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے سیلاب و مون سون انتظامات کے حوالے سے منعقدہ ڈویژنل اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے سیلاب صورتحال میں ریلیف و انخلاء پلان کے تحت بیڑوں، کشتیوں، افرادی وسائل اور کیمپس کے حوالے سے تفصیلا بریفنگ لی۔ ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی صورت میں انخلاء پلان تیار ہے، ہنگامی مقامات شناخت شدہ ہیں، 1122ریسکیو کا ایمرجنسی پلان تیار ہے 24 اسٹیشنز کام کررہے ہیں۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ لاہور میں تمام ڈسپوزل سٹیشنز بیک اپ کے ساتھ 24 گھنٹے فعال حالت میں ہونگے، لیسکو واسا کنٹرول روم میں موجود رہے، ڈسپوزل اسٹیشنز بریک ڈاون پر ردعمل دیگا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کا مقصد انسانی جان مال کا تحفظ اور بروقت ردعمل دینا ہے، وزیراعلی پنجاب کی ترجیح شہری شکایات و مسائل کا بروقت و مکمل ازالہ ہے۔اجلاس میں ڈی سی قصور، اور شیخوپورہ کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ پاک آرمی، رینجرز، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈی سی لاہور، سی ٹی او لاہور، ڈی سی ننکانہ صاحب، محکمہ آبپاشی، ریلوے، واسا، ایم سی ایل، ریسکیو، لیسکو، ہیلتھ و دیگر محکموں نے شرکت کی۔
Read Next
16 گھنٹے ago
لاہور میں 2تا 8 نومبر 7 روزہ پولیو مہم کے لیے 6,410 ٹیمیں تشکیل، 22,85,477 بچوں کا ہدف مقرر
19 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باجا لائن گڑھی شاہو و مجاہدآباد ہائی سکول فتح گڑھ کا دورہ
3 دن ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
4 دن ago
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
5 دن ago






