*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سیلاب عملی اقدامات جائزہ،قصور دریائے ستلج تلوار پوسٹ، گنڈاسنگھ بارڈر، ولے ول گاوں اور بابا بلھے شاہ ہسپتال کے دورے۔*

کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے سیلاب عملی اقدامات جائزہ کیلئے ضلع قصور کا دورہ کیا۔ انہوں نے دریائے ستلج تلوار پوسٹ، گنڈاسنگھ بارڈر، ولے ول گاؤں، اور بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور آصف رضا بھی ہمراہ موجود تھے۔ محکمہ اریگیشن اور ہائی ویز نے گزشتہ سال کے سیلاب کے تناظر میں پلاننگ/اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ محکمہ اریگیشن نے کہا کہ پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ و دیگر محکموں کی مکمل معاونت حاصل ہے۔کمشنر لاہور نے بابا بلھے شاہ ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے ڈائلاسز و کارڈیک سنٹر اور وارڈز کا دورہ کیا۔ مریضوں و لواحقین سے ملاقات کی اور ادویات کی مفت فراہمی، سکینز اور ٹیسٹس فراہمی کا مریضوں سے استفسار کرکے اطمینان حاصل کیا۔کمشنر لاہور نے ضلع قصور میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے گرین بس اسٹینڈ، سٹی فوڈ کورٹ اور ماڈل بازار میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن کاموں کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قصور کے اہم و بڑے بازار کی اپ گریڈیشن و بیوٹیفکیشن ہورہی ہے، پراجیکٹس کی تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔

جواب دیں

Back to top button