وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور میں جدید شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور پائیدار سیوریج نظام کی تعمیر کے لیے ٹنل بورنگ ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی پر مبنی ایک اہم منصوبے کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی جبکہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا طیب فرید اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت دھرمپورہ سے گلشن راوی تک 32 کلومیٹر سے زائد جدید سیوریج لائنیں ٹنل بورنگ ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں گی، جس سے شہر کے بڑے حصے کے سیوریج انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ منصوبے کے آغاز سے قبل تمام قانونی، تکنیکی اور انتظامی تقاضے مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کے ہر مرحلے میں عالمی معیار کی انجینئرنگ اور کوالٹی کنٹرول کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق یہ جدید منصوبہ شہری سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کی بدولت سطح زمین پر وسیع پیمانے پر کھدائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوگی اور بارشوں کے دوران بھی سیوریج لائنوں کی تعمیر کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ منصوبہ نہ صرف نکاسیٔ آب کے نظام کو جدید اور مؤثر بنائے گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور صحت مند شہری ماحول کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد شہری براہِ راست مستفید ہوں گے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق حکومت پنجاب جدید انجینئرنگ ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے شہری انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ، جدید اور پائیدار شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
2 دن ago
*پنجاب بھر کے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کے عملے کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار*
2 دن ago
ایم ڈی واسا غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور کو عالمی سطح پر بین الاقوامی تربیتی ادارے کا اعزاز حاصل
2 دن ago
RUDA Conducts Balloting for 20-Kanal Hospital Plot in Chaharbagh Phase-I
3 دن ago






