وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا بارش کے بعد لکشمی چوک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے بارش کے پانی کی نکاسی اور دیگر انتظامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے مون سون سیزن کے دوران نکاسی آب کے عمل کو بروقت اور مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بارش کے دوران نکاسی آب کے ساتھ ساتھ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ واسا کی جدید مشینری کو نشیبی علاقوں اور اہم مقامات پر آپرہشنل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لکشمی چوک سمیت شہر کے اہم مقامات پر نکاسی آب کے انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے ایم ڈی واسا لاہور کو تمام زیر زمین واٹر ٹینکس کی صفائی اور مکمل آپریشنل رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام اضلاع کے واسا ایم ڈیز کو پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل کوآرڈی نیشن کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہوم ورک مکمل کیا جائے گا۔






