میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپنا نکتہ نظر پیش کرنا ہر جمہوری معاشرے کا حسن ہے اور اختلافِ رائے کو ہمیشہ احترام کی نظر سے دیکھنا چاہیے، ہر شخص کو اپنی رائے دینے کا آئینی اور جمہوری حق حاصل ہے تاہم عوامی خدمت ہی سیاست کا اصل معیار ہے اور پاکستان کے عوام کے مسائل کا حل صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، میئر کراچی نے کہا کہ اگر کوئی قیادت عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی اور مستقل مزاجی سے کام کر رہی ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہے،انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا اور پاکستان کے مفادات کا مقدمہ عالمی فورمز پر جس اعتماد اور مؤثر انداز میں لڑا گیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو ہونے والے نقصانات اور ملکی زرعی معیشت پر اس کے اثرات کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا جس سے دنیا کی توجہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کی جانب مبذول ہوئی، انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر رہائش کی فراہمی کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بھی عوامی خدمت کی واضح مثال ہے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت ملک کے ہر خطے کے عوام کے مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کی روایت رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ عوام کے آئینی، جمہوری اور معاشی حقوق کی بھرپور وکالت کی ہے اور عوامی مسائل کو یکسوئی، سنجیدگی اور تسلسل کے ساتھ اٹھانے والی قیادت ہی عوام کا اعتماد حاصل کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدان صرف انتخابات کے دوران عوام کے درمیان آتے ہیں جبکہ حقیقی عوامی خدمت مسلسل رابطے، عوام کے درمیان موجود رہنے اور ان کے مسائل سننے کا تقاضا کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ عوام سے مستقل رابطہ رکھا اور ہر مشکل وقت میں ان کے درمیان موجود رہے،میئر کراچی نے کہا کہ عوام کے مسائل سننا، ان کے درمیان جانا اور ان کے حقوق کی بات کرنا ہی حقیقی سیاست ہے،پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ ملک و قوم کے بہترین مستقبل کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے عوام کو سوچ سمجھ کر اپنا فیصلہ کرنا ہوگا،پاکستان کا مستقبل نوجوانوں، عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ سے وابستہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری استحکام اور عوامی حقوق پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا مقصد ہے،انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے درمیان تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
کراچی کی اہم شاہراہوں کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا رہا ہے۔کرم اللہ وقاصی
1 گھنٹہ ago
ضلع جنوبی میں جدید نادرا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ، بلدیہ عظمیٰ کراچی زمین فراہم کرے گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 دن ago
مون سون بارشوں سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شہر کے برساتی نالوں کا دورہ، تمام چوکنگ پوائنٹس ہر صورت کلیئر کرنے کی ہدایت
3 دن ago
کے ایم سی کا ساحلی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی رسپانس سینٹر اپ گریڈ کرنے، فائر اینڈ ریسکیو انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
6 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن میں سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسزایمرجنسی آپریشنل بیس کا افتتاح کردیا۔
Related Articles
بلدیاتی ادارے شہر میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،ترجمان میئر کراچی کا اجلاس سے خطاب
6 دن ago
*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 35 سال بعد میر محمد بلوچ واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا*
1 ہفتہ ago
عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جامع تیاریاں مکمل، کراچی بھر میں انتظامات کیلئے 20 کروڑ روپے مختص
2 ہفتے ago



