واسا ہیڈ آفس میں ڈی ایم ڈی (FA&R) حافظ اعجاز رسول کی طویل اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے خصوصی شرکت کی۔وائس چیئرمین واسا اور ایم ڈی واسا نے حافظ اعجاز رسول کی بہترین اور قابلِ قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا۔
اس موقع پر وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد نے سبکدوش ہونے والے ڈی ایم ڈی (FA&R) حافظ اعجاز رسول کے لیے مستقبل میں کامیابی، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے کہا کہ حافظ اعجاز رسول ایک محنتی اور جانفشاں افسر رہے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ادارے کی بہتری کے لیے ایمانداری، دیانت داری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔حافظ اعجاز رسول نے وائس چیئرمین واسا لاہور، ایم ڈی واسا لاہور اور دیگر افسران کی جانب سے دی جانے والی محبت، عزت افزائی اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔






