وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کھلے مین ہولز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ ہاؤسنگ نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان منظور، ایگزیکٹو انجینئر راوی ٹاؤن کو معطل کر دیا۔لاہور کے علاقے فاروق گنج میں کھلے مین ہول کا انکشاف ہوا تھا۔ مین ہول کو بروقت کور نہ کرنے اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت اور نااہلی کے مرتکب افسران اپنی سیٹوں پر نہیں رہیں گے۔نورالامین مینگل نے کہا کہ "کوئی خبر چھپی نہیں، افسران اپنا قبلہ درست کرلیں۔” عوامی جان و مال کے تحفظ میں غفلت کا کوئی جواز قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اوپن مین ہولز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور تمام متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*پنجاب حکومت کا منفرد ریکارڈ/ کم وقت میں 243 ارب روپے سے زائد بلاسود قرضوں کی فراہمی*
2 گھنٹے ago
*ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فنانس، ایڈمن اینڈ ریونیو حافظ اعجاز رسول 34 سالہ سروس کے بعد ریٹائر ہوگئے*
3 دن ago
*داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے کا 95 فیصد جبکہ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا 75 فیصد کام مکمل*
4 دن ago
*پنجاب واسا کا تیسرا اہم اتھارٹی اجلاس کل منعقد ہوگا،چیئرمین چودھری شیر علی خان کریں گے*
4 دن ago
*پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے گرد فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے احکامات*
Related Articles
*محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام خاتم النبیین ﷺ یونیورسٹی میں صوبائی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد*
6 دن ago
*دادوچہ ڈیم پر 36 ارب روپے کا واٹر سپلائی منصوبہ منظور، راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی ملے گا*
1 ہفتہ ago




