*پنجاب حکومت کا منفرد ریکارڈ/ کم وقت میں 243 ارب روپے سے زائد بلاسود قرضوں کی فراہمی*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت بلاسود قرضوں کی فراہمی بارے اہم اجلاس ہوا۔ ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان،سی ای او اربن یونٹ عمر مسعود, بینک آف پنجاب اور ایم آف آئیز نمائندگان نے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی زیر التواء ادائیگیوں کے فوری اجراء اور مانیٹرنگ میکنزم میں بہتری کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں بلاسود قرضوں کی فراہمی کے اہداف میں دو گنا اضافہ کر دیا گیا۔ ریکارڈ درخواستوں کے باعث رواں مالی سال میں ہی قرضوں کی فراہمی دو گنا کردی گئی، علاؤہ ازیں پنجاب حکومت نے کم وقت میں 243 ارب روپے سے زائد بلاسود قرضوں کی فراہمی کا بھی منفرد ریکارڈ بنادیا۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ قرضوں کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر کی شکایات پر فوری ایکشن ہوگا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ منظور شدہ قرضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز، 1 لاکھ 14 ہزار 237 گھر مکمل جبکہ 45 ہزار 254 زیر تعمیر ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ پروگرام کا اصل مقصد مستحق خاندانوں کو باعزت اور محفوظ چھت فراہم کرنا ہے۔ بے گھر خاندانوں کیلئے بلاسود قرض، گھر کی تعمیر کا آسان راستہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری خزانوں کا رخ عوامی خدمت اور فلاحی منصوبوں کی جانب موڑ دیا یے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے پی آئی ٹی بی کو شکایات کے ازالے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کوآرڈی نیشن میں تیزی کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

Back to top button