وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کو سی ایم میرٹ بیج سے نواز دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز کو سی ایم میرٹ بیج لگایا۔ معاون خصوصی شعیب مرزا نے مریدکے اور فیروز والا کے دیہات میں اچانک پانی پہنچنے پر ریسکیو ریلیف ورک کی خود نگرانی کی۔معاون خصوصی شعیب مرزا مریدکے اور فیروز والا کے تمام متاثرہ گاؤں میں سات دن خود موجود رہے۔شعیب مرزا نے سینکڑوں سیلاب متاثرہ لوگوں کو اپنی نگرانی میں ریسکیوکرایا اور محفوظ مقامات پر منتقل کرایا۔شعیب مرزا نے سیلاب متاثرہ لوگوں کیلئے رہائش، کھانے، ادویات اور دیگر ضروریات کے انتظام میں اہم کردارادا کیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز ہربنس پورہ میں چھت گرنے پر فوراً پہنچے اور 16 گھنٹے مسلسل جائے حادثہ پر موجود رہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی کاوشوں سے ہربنس سانحہ میں پانچ قیمتی انسانی جانیں بچانا ممکن ہوا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاون خصوصی شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر علی اعجاز کو شاباش دی اور سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاون خصوصی شعیب مرزا اور علی اعجاز کو عوامی خدمت کے جذبے سے کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کی خدمت کیلئے اپنا سکھ چین تیج دینے والے حقیقی ہیرو ہوتے ہیں۔دکھ سکھ میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا اور موجودہ رہنا قابل قدر ہے۔ عوام پر مشکل آئے تو افسران دفتروں میں نہ بیٹھیں بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔مجھے خوشی ہے کہ میری ٹیم میں شعیب مرزا اور علی اعجاز جیسے لوگ موجود ہیں۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*Punjab cabinet approves Rs1.995trn industrial,export programme*
1 دن ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت پنجاب چیریٹیز کمیشن کا 26واں اجلاس
2 دن ago
*سندھ کے پروبیشنری افسران کا ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو خراج تحسین*
3 دن ago
*مریم نواز شریف کی ساہیوال امد،6208 طلبہ میں ہونہار سکالر شپ اورلیپ ٹاپ کے تحائف تقسیم*
4 دن ago





