*اے ڈی بی لون ریویو مشن کا محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا دورہ*

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے لون ریویو مشن نے محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کا دورہ کیا، جہاں پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری اور مجوزہ شہری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت اسپیشل سیکرٹری وقار عظیم نے کی، جبکہ اے ڈی بی مشن کی سربراہی ہیڈ پی آئی یو جن من نہام نے کی۔اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں پانی، سیوریج، سینیٹیشن اور میونسپل سروسز کی بہتری سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ منصوبوں کی منظوری، ڈویلپمنٹ، عملدرآمدی پیش رفت، آئندہ اقدامات اور درپیش امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔راولپنڈی میں شہری پانی کی فراہمی کے نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جبکہ ملتان اور مظفرگڑھ سے متعلق پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں پائیدار، جامع اور ماحول دوست شہری ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی کے لیے محکمہ ہاؤسنگ اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔شرکاء نے مختلف شہروں میں پانی کی فراہمی، سیوریج اور سینیٹیشن کی سہولیات کو وسعت دینے اور جدید بنانے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔ منصوبوں کی تکمیل سے راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور کے شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب میں شہری ترقی کے نئے باب کھل رہے ہیں۔ مختلف منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو صاف پانی، بہتر سیوریج اور معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

جواب دیں

Back to top button