*حکومت پنجاب نے 16 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات منسوخ کر دیئے*

حکومت پنجاب نے 16 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات منسوخ کر دیئے ہیں ۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شرجیل شاہد کا بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ سرگودھا۔مریم بخت کا بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ چکوال تبادلہ کینسل کر دیا گیا ہے۔زینب جہانداد کا بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ خوشاب، محمد اویس کا بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ جھنگ تبادلہ کینسل کر دیا گیا ہے۔

علوینہ فیض کا بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ لیہ، مبارک علی رضا کا بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ راجن پور تبادلہ کینسل ہو گیا ہے۔محمد کامران افضل کا بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ملتان تبادلہ کینسل کر دیا گیا ہے۔توقیر احمد کا بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ڈیرہ غازی خان تبادلہ کینسل کر دیا گیا ہے۔محمد اُزمان چودھری کا بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر وہاڑی، اشفاق رسول کا بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر خوشاب تبادلہ کینسل ہو گیا۔

جواب دیں

Back to top button