ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھاٹی چوک اور حضرت علی ہجویری انڈرپاس کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک کے اطراف فنشنگ کے کاموں میں سستی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو کام کی رفتار تیز اور معیاری کام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے گرین ایریا، املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن اور پروٹیکٹڈ یو ٹرن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے آزادی چوک سے براستہ انڈرپاس جانے والی ٹریفک کی روانی کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سرکلر روڈ پر املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن، پیدل چلنے اور پارکنگ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے فنشنگ کے کاموں میں پیش رفت باقاعدگی سے مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع کنٹریکٹر، ٹیپا، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔






