بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ

بلدیاتی اداروں کے کم تنخواہ یافتہ اور کسمپرسی سے دوچار ملازمین کے حقوق کی جدو جہد کے لئے ضروری تھا کہ تمام بلدیاتی ملازمین کی تنظیمیں بلا تفریق جدو جہد کریں:لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی نے اپنے وفد کی قیادت کرتے ہوئے اس سلسلہ میں پہلا قدم اٹھایا:

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے وفد نے پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کے ہاتھ ملایا:آئندہ کے لئے اپنی فیڈریشن سے ھٹ کر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے متحد ہو کر جدو جہد کرنے پر اتفاق کیا۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی نمائندگی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی،شاد خان، شاہ جہان خان نے کی جب کہ یونائیٹڈ ورکرز کونین پشاور کی نمائندگی چیئرمین محمد سرفراز ، جنرل سیکریٹری سید وقار علی شاہ، نائب صدر زائد اللہ عظمت طوفان، وائس چیئرمین سمیع اللہ اور فنانس سیکرٹری آفتاب الہی وغیرہ نے کی:لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے جذبہ خیر سگالی کے جواب میں یونائیٹڈ ورکرز یونین پشاور کے جنرل سیکریٹری سید وقار علی شاہ نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے عہدیداران کے جذبات کو سراہتے ہوئے تمام باتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے مفادات کو مقدم رکھا کر متحدہ جدو جہد کرنے پر اتفاق کیا ہے:دونوں جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز پر زور دیا کہ آئندہ کے لئے بلا تفریق بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی مضبوطی اور ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے جدو جہد یقینی بنائی جائے گی:اس طرح کے جذبات کا تبادلہ بلدیاتی اداروں کی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے:آج کی ملاقات کو بلدیاتی ملازمین کے حقوق کے حصول کی طرف مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے.بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی طرف سے امید کی کرن قرار دی جا رہی ہے:اللہ کرے کہ دونوں طرف کے فیڈریشن/یونین نمائندوں کو اللہ تعالیٰ استحکام بخشے:

جواب دیں

Back to top button