کمشنر کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا چینل چھوٹی چڑیا کے ایڈمن بایزید خروٹی کی جانب سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط، جھوٹ، بے بنیاد الزامات اور بدنیتی پر مبنی وی لاگ/ ویڈیو بنائی گئی تھی جس کا مقصد ایک فرض شناس، دیانتدار، ترقی پسند و عوامی خدمت گار آفیسر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور کردار کشی کرنا تھا۔ آج کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے بایزید خروٹی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا، قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غلط و جھوٹی خبریں چلانے، کردار کشی کرنے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر بایزید خروٹی 15 روز کےاندر غیر مشروط معافی مانگیں وگرنہ مزید قانونی کارروائی کے لئے تیار رہیں۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات 2022 سے صوبہ بلوچستان میں اپنی سرکاری خدمات محنت و دیانتداری سے سر انجام دے رہیں ہے، ماضی میں بطور سیکریٹری اطلاعات بلوچستان اور اب بطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے درجنوں پروجیکٹس شروع کئے جس سے نہ صرف نئی نسل بہتر تعلیم، بہتر روزگار کے مواقعوں سے مستفید ہورہی ہے بلکہ مجموعی طور پر صوبہ بلوچستان بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا چینل چھوٹی چڑیا کے ایڈمن بایزید خروٹی ماضی میں بھی واٹس ایپ گروپوں اور دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشن پر منفی و جھوٹا پروپیگینڈا اور زرد و غیر اخلاقی صحافت کے زریعے افسران کو بلیک میل، ہراساں اور کردار کشی کرتا رہا ہے۔