غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر فراہم کی جائیں،محمد علی رندھاوا

سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ، ممبر اسٹیٹ، اور پلاننگ ونگ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کو ہاؤسنگ سوسائٹیز ڈائریکٹوریٹ کی تنظیم نو اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کرنے کا عمل پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سروے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کی گوگل اور سیٹلائٹ امیجری کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ منظور شدہ لے آؤٹ منصوبوں کی خلاف ورزیوں پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے زور دیا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سہولیات پلاٹس کی سی ڈی اے میں منتقلی یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اپنے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ عوام کو ممکنہ نقصانات سے بچانے کے لئے میڈیا میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے۔

جواب دیں

Back to top button