پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کااجلاس، ضمنی بلدیاتی انتخابات کا جائزہ، امیدواروں کے انٹرویو

وزیراعلٰی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر سید وقار مہدی اور وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کیماڑی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالروف ناگوری، ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر لیاقت آسکانی، جنرل سیکرٹری حبیب جدون، انفارمیشن سیکریٹری افتخار شاہ، پی ایس 112 کے صدر و رکن سندھ اسمبلی آصف موسی، پی ایس 113 کے صدر و وائس چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عجب خان، پی ایس 111 کے صدر و ٹاؤن چیئرمین بلدیہ عبدالکریم آسکانی، عارف تنولی، جاوید بلوچ و دیگر عہدیداران موجود ہیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کیماڑی میں یوسی 8 بلدیہ ٹاؤن کے وائس چیئرمین کی نشست پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید برآںوزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر سید وقار مہدی اور وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویسٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالروف ناگوری، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی، سنئیر نائب صدر صدیق اکبر، انفارمیشن سیکریٹری علی اکبر کاچیلو، رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان، ٹائون چیئرمین نواز بروہی، ٹائون چیئرمین جمیل ضیاء و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں یوسی 1 گلشن ضیا ایک چیئرمین، یوسی 10 منگھوپیر میں ایک وائس چیئرمین اور یوسی 7 اورنگی ٹائون میں ایک جنرل کونسلر کی نشست پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر سید وقار مہدی اور وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایسٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالروف ناگوری، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، جنرل سیکرٹری، ریاض بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری فروخ تنولی پی ایس 97 کے صدر لالہ عبدالرحیم و دیگر عہدیداران و ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں یوسی 8 سہراب گوٹھ ٹائون میں 1 وائس چیئرمین کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button