لاہور ڈویژن کوصاف ستھرا رکھنے کا مشن جاری، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں متحرک

انتظامیہ کا شہر بھر کو صاف ستھرا رکھنے کا مشن جاری، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہی۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نےسگیاں، پھول منڈی چوک، شاہدرہ اور امامیہ کالونی میں صفائی ستھرائی اور سیوریج سے متعلق مسائل کے حل کیلئے دورہ کئے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا،ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ بھی ہمراہ تھے۔

”صاف ستھرے شہر حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہیں۔لاہور اور شیخوپورہ باونڈری پر مشترکہ ٹیمیں کام کرینگی۔پروایکٹو اپروچ اور پلاننگ کے ساتھ عملی کام کے نتائج صاف ستھرے شہروں کی صورت میں مرتب ہونگے۔“

ستھرا پنجاب یکساں طور پر صاف شہر وصاف دیہی علاقوں کے باعث ہی ممکن ہے۔کمشنر لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کو لاہور و شیخوپورہ کے مشترکہ علاقوں میں اوپن پلاٹس سے فوری کوڑا اور جمع پانی نکالنے کی فوری نکاسی کیلئے ہدایات جاری کیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button