کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بارشوں کے بعد زندگی کو معمول پر لانے کا حکم دے دیا ہے۔متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔
کراچی میں 226 ملی میٹر ریکارڈ بارش ریکارڈ کی گئی۔ میئر نے کے ایم سی کے انجینئرنگ عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے سڑکوں کی فوری مرمت کا حکم دیا۔ میئر کراچی کی ہدایت پر لیاقت آباد میں شکایت کا ازالہ کیا گیا۔ لیاقت آباد 10 میں گڑھے بھرنے کا کام کیا گیا۔