حکومت پنجاب نے "پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2024” پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا

حکومت پنجاب نے "پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2024” پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت فرانزک سائنس ایجنسی کو اتھارٹی بنایا جائے گا جس سے عالمی سطح پر فرانزک سائنس کے مستند ادارے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کو فیلڈ میں جدت کے تقاضوں کے مطابق ماڈرن آلات سے لیس کیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب "پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی” کی چیئرپرسن ہونگی

جواب دیں

Back to top button