*ٹاؤن شپ لاہور میں مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری*

لاہور (مہر عبدالروف سے )

ٹاؤن شپ لاہور یونین کونسلز نمبر 233.234.235 میں سیکرٹریز ملک عمران اور محمد ارشد بھٹہ کی نگرانی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مستحقین کے خاندانوں کے اندراج کا عمل جاری ہے سوشل ورکر و سابقہ کونسلر و کوآرڈینیٹر و ڈپٹی ایڈیٹر روزنامہ یلغار مہر عبدالروف اس عوامی خدمت کا حصہ رہے ہیں سٹاف میں جاوید احمد ۔حاجی مشتاق ۔ حنان وسیم اور سٹاف کی محنت قابل تحسین ہے اس موقع پر روزنامہ یلغار کے ایڈیٹر فیصل مجیب الرحمٰن شامی نے یونین کونسلز کا وزٹ کیا

اور اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غریب خاندان کی امداد اب انکی دہلیز پر دینے کا وعدہ پورا کیا ہے جس سے حق داروں کو انکا حق ملنے میں یونین کونسلز کی محنت قابل تحسین ہے ۔مہر عبدالروف نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹی گورنمنٹ تحصیل ماڈل ٹاؤن محترمہ انم چوہدری اور سیکرٹریز کی کاوش کو سراہا جنکی محنت سے ہزاروں مستحق خاندانوں کا اندراج کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے اور اس موقع پر سیکرٹریز ملک عمران اور محمد ارشد بھٹہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عمل جاری ہے جسکو پندرہ فروری تک مکمل کرنا ہے ۔ مستحق خواتین و حضرات کے لیے یونین کونسلز کاعملہ اپنا کردار ادا کر رہا ہے

جواب دیں

Back to top button