سابق ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کے جعلی دستخطوں سے ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا کا نقشہ منظور کرنے پر ایم سی ایل شعبہ پلاننگ اقبال زون کے افسران واہلکاروں کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں نے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کے جعلی دستخطوں سے ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا میں کمرشل نقشے کی منظوری پر ،زونل آفیسر پلاننگ علامہ اقبال زون اور دیگر اہلکاروں کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔سابق ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کے جعلی دستخطوں کی نشاندہی پر پہلے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ڈپٹی چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر محمد جمیل کی طرف سے ابتدائی انکوائری کی گئی جو مکمل کرنے کے بعدچیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کو بھجوائی گئی جنھوں نے ایڈمنسٹریٹر کے منظوری کے بعدکمشنر کو بجھوائی۔کمشنر لاہور نے سیکرٹری بلدیات پنجاب کو انکوائری رپورٹ ارسال کی جس پر اب سیکرٹری بلدیات نے پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت ملوث افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع ایم سی ایل کے علامہ اقبال زون کے شعبہ پلاننگ کی طرف سے برادر ایسوسی ایٹ کا نقشہ منظوری کے لئے سابق ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کو بھجوایا گیا جنھوں نے اپنے پرسنل سٹاف آفیسر وقاص اصغر کو ایل ڈی اے سے بلڈنگ کنٹرول کی رپورٹ منگوانے کی ہدایت کی۔جس پر ایل ڈی اے نے لیٹر لکھا کہ یہ ان کا کنٹرولڈ ایریا ہے۔تاہم ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کے تبادلے کے بعد اس نقشے کی منظوری دے دی گئی۔سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔زونل آفیسر پلاننگ علامہ اقبال زون آمنہ جاوید نے کمال مہارت سے ایم او پلاننگ اور چیف آفیسر  کو بھی چکما دے دیا اور رافعہ حیدر کے بوگس دستخطوں سے نقشہ جاری کر دیا گیا۔یہ ایم سی ایل کی تاریخ کا انوکھا فراڈ ہے۔زونل آفیسر پلاننگ علامہ اقبال زون آمنہ جاوید کا اس کیس میں مرکزی کردار بتایا جاتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم اقبال فرید نے بتایا ہے کہ ابھی انکوائری ان کے پاس نہیں آئی جبکہ محکمہ بلدیات کے ذرائع کے مطابق انکوائری ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ لوکل گورنمنٹ کو بجھوا دی گئی ہے۔سابق چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، موجودہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سید علی عباس بخاری سے موقف لینے کے لئےبارہا ٹیلی فوننک رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔تحریری موقف کی صورت میں بلدیات ٹائمز الگ سے خبر شائع کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button