لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے لیے جدید انوائسنگ سسٹم کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل انوائس سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔

اس مقصد کے تحت صوبہ بھر سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے 50 سے زائد آئی ٹی نمائندگان کے لیے ایک عملی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی نگرانی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے خود کی۔ورکشاپ کے دوران نثار احمد، مینیجر ایم آئی ایس، لوکل گورنمنٹ نے شرکاء کو ڈیجیٹل انوائس کے طریقہ کار اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مریم زیب، سینیئر مینجر پی آئی ٹی بی نے سسٹم کے تکنیکی استعمال پر تفصیلی لیکچر دیا۔سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں ڈیجیٹل انوائس کا نفاذ کیا جا رہا ہے، جو مئی 2025 سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جائے گا۔ اس نظام کے ذریعے شہریوں کی شکایات اور فیلڈ ڈیٹا براہِ راست بلنگ سسٹم سے منسلک ہوگا۔شکیل احمد سیکریٹری بلدیات نے بتایا کہ ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں اب ڈیجیٹل کے پی آئیز (KPIs) کی بنیاد پر ہوں گی، جبکہ کارکردگی کے مطابق خودکار ادائیگیاں اور جرمانے بھی لاگو کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، پچھلی ادائیگیوں کا مکمل اور شفاف آڈٹ ٹریل دستیاب ہوگا۔سیکریٹری بلدیات نے مزید کہا کہ اس ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کانٹریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ فوری طور پر لیا جا سکے گا، جبکہ انسانی مداخلت کو کم سے کم کر کے ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنایا جا رہا ہے۔یہ اقدام پنجاب حکومت کی جانب سے بہتر گورننس، شفافیت اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی جانب ایک اور مضبوط قدم ہے۔

جواب دیں

Back to top button