پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کا سیکرٹری بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، 3 ارب 31 کروڑ کا نظر ثانی شدہ بجٹ منظور

پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نےاجلاس کی صدارت کی۔سیکرٹری بورڈ رضوان نذیر،ڈائریکٹر فنانس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ بورڈ کا مالی سال 2024-25 کے لیے 3 ارب 31 کروڑ 64 لاکھ 17 ہزار روپے کا نظر ثانی شدہ بجٹ منظور کر لیا گیا۔ڈائریکٹر فنانس عبد الغفار وینس نے مالی سال 2024-25 کا ریوائز بجٹ پیش کیا۔ پنجاب ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم رولز 2025 کو اپنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ڈیفائنڈ پینشن اسکیم لوکل گورنمنٹ سروس کے اراکین اور بورڈ ملازمین پر نافذ العمل ہو گی۔پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے بچت کی گئی رقم کو بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکرٹری بلدیات نے مختلف اخراجات میں بچت کر کے پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے اقدامات کو سراہا۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کی سولرائزیشن جلد ازجلد مکمل کی جائے۔کمپلیکس کی سولرائزیشن سے بجلی کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔بورڈ نے پبلک سروس کی بہتری کے لیے اہم تجاویز پر بھی غور کیا

جواب دیں

Back to top button