لاہور کی تاریخی مارکیٹ نیلا گنبد کی بحالی کا منصوبہ، سیکرٹری بلدیات کو نیلا گنبد منصوبے کا تھری ڈی پلان پیش کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ٹیپا اور نیسپاک نے منصوبے کا تھری ڈی پلان پیش کیا۔اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شکیل احمد میاں کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گنبد کی بحالی کا منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا ۔گنبد کے گردونواح میں تجاوزات کو مستقل طور پر ختم کیا جائے گا ۔مسمار شدہ دکانوں کو بیسمنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔پارکنگ کے لیے تین منزلہ انڈر گراؤنڈ پارکنگ تیار ہو گی۔انڈر گراؤنڈ پارکنگ میں 450سے زائد گاڑیاں 460
موٹر سائکلیں پارک ہو سکیں گی۔
بیسمنٹ کے اوپر فوڈ کورٹ،مختلف سٹالز اور سٹنگ ایریا کا انتظام ہو گا۔نیلا گنبد منصوبے پر 1 ارب سے زائد لاگت تخمینہ لگایا گیا ہے۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا کہ

انڈر گراؤنڈ پارکنگ میں وینٹیلیشن، پبلک ٹوائلٹس اور دیگر بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔ منصوبے کا مقصد کا انار کلی اور گردونواح میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرناہے۔نیلا گنبد کے اطراف واک وے، گرین بیلٹس اور بیٹھنے کی جگہیں بنیں گی۔






