وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ ان کا دفتر وفاقی حکومت کے اداروں میں بدانتظامی سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لئے پرعزم ہے اور ادارے کے کردار اور کام کے دائرہ کار کے بار ے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے ان خیا لات کا اظہار گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں آ فیشل وٹس ایپ چینل کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کی انتظامی زیا دتیوں سے پریشان کوئی بھی شخص اپنی شکایت کے فوری اور بلا معاوضہ ازالے کے لئے اس دفتر سے رجوع کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ سال 2024ء کے دوران 226,372 شکایات موصول ہو ئیں جن میں سے 223,198 شکایات کا 60 دن کی قانونی مدت کے اندر ازالہ کیا گیا اور 93.21 فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا جبکہ 2023ء میں یہ شرح 85.7 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ پہنچ اور رسائی کو بڑھانا اس دفتر کی ہمیشہ سے اولین تر جیح رہی ہے۔ 1983ء کے بعد سے ادارے میں نمایاں تو سیع ہو ئی ہے جب اس نے صوبائی دارالحکومتوں میں صرف چار علاقائی دفاتر کے ساتھ کام شروع کیاتھا، جو اب آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت 24 بڑے شہروں میں مو جود ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے علاقائی دفاتر کے قیام اورا نفا رمیشن ٹیکنا لو جی کے استعمال نے شکایات سے نمٹنے میں مزید موثریت متعارف کرائی ہے۔ اب عام لوگوں کے لئے اپنی شکایات درج کرانے کے لئے متعدد ذرائع دستیاب ہیں جن میں ویب سائٹ، موبائل فون، ای میل، زوم لنک کے ذریعے سماعت وغیرہ شا مل ہیں جو شکایت کنندگان کو اس دفتر کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لئے آسان رسائی فراہم کرتے ہیں۔وفاقی محتسب نے سول سوسائٹی اور میڈ یاکو ادارے کی سر گر میوں کے بار ے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لئے آ فیشل وٹس ایپ چینل کو فالو کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سوشل میڈ یاکے مختلف پلیٹ فا رمز پر فعال موجودگی ادارے کے بارے میں بیدا ری پیدا کر نے اور عام لوگوں تک اس کی رسائی اور رابطے بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔
Read Next
5 دن ago
وفات کا اندراج نادرا میں اپ ڈیٹ نہ کروانے والوں کے شناختی کارڈ منسوخ
1 ہفتہ ago
*پاکستان میں 2 ماہ کیلئے فیول ایمرجنسی نافذ*
3 ہفتے ago
شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لئے نادرا کا اہم اقدام،پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانےکی مشروط سہولت
دسمبر 9, 2025
پیدائش، وفات، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا بروقت اندراج پہلے یونین کونسل، پھر نادرا دفتر
دسمبر 6, 2025
ہر بچے کا الگ ب فارم | مقررہ میعاد اور تصویر کے ساتھ
Related Articles
پاکستانی نوجوان کا کارنامہ ، اپنی کمپنی 4 کھرب 77 ارب روپےمیں امریکی ادارے کو بیچ دی
اکتوبر 30, 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ آمد،اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس
اکتوبر 26, 2025




