بلدیہ عظمٰی لاہور کے متعدد زونز میں شعبہ پلاننگ میں بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹرز نہ ہونے کے باعث غیر قانونی تعمیرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔بلدیہ عظمٰی کو ریونیو اہداف پورا کرنے میں بھی ناکامی کا سامنا ہے۔واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون دونوں کا چارج ایک ہی انسپکٹر صنابل صلاح الدین کے پاس ہے جو دونوں زونز میں بلڈنگ انسپکٹر کام کر رہا ہے۔ان دونوں زونز میں درجنوں فارم ہاؤسز جعلی طریقے سے نقشے منظور کر کے اور سینکڑوں بلڈنگ بائی لاز کے خلاف ورزی کر کے تعمیر کئے گئے ہیں۔صرف جی ٹی روڈ پر درجنوں غیر قانونی تعمیرات میں بلڈنگ انسپکٹر صنابل صلاح الدین کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی لیکن اس کو واہگہ کے ساتھ عزیز بھٹی زون کا بھی چارج دے دیا گیا۔واہگہ زون کی انکوائری کی جائے تو ناصرف جعل سازی سے نقشے پاس کرنے والا گروہ بے نقاب ہو سکتا ہے بلکہ صرف اس ایک زون سے ایم سی ایل کا سال کا مقررہ ریونیو پورا ہو جائے گا۔داتا گنج بخش زون جو شہر کا اہم ترین زون ہے کا بلڈنگ انسپکٹر سلمان چھٹی پر عمرے کے لئے روانہ ہو چکا ہے۔دوسرے بلڈنگ انسپکٹر بلال احمد کی خدمات کرپشن کے الزامات پر محکمہ بلدیات کو چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے واپس کر دی ہیں ۔کاغذی طور پر داتا گنج بخش زون میں اس وقت کوئی بھی بلڈنگ انسپکٹر موجود نہیں تاہم عملی طور پر بلال احمد ہی متحرک ہے۔یہی حال راوی زون کا ہے۔واضع رہے کہ بلدیہ عظمٰی لاہور کا مالی سال 2024-25 کے بجٹ اہداف کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مواثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے خسارہ 11 کروڑ روپے سے زائد ہے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بلدیہ عظمٰی لاہور کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مواثر آپریشن شروع نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ انتظامیہ کی غیر سنجیدگی ہے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا عزیر بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چار سربمہر
11 گھنٹے ago
لاہور میں مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کا مشن:سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے مختلف علاقوں کے دورے
1 دن ago
CEO LWMC visits Data Ganj Bakhsh Town, checks sanitation arrangements & workers’ attendance
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون ہائی جیک،علامہ اقبال روڈ اور نکلسن روڈ کی رہائشی آبادی میں غیر قانونی تعمیرات،حکام بے بس
4 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
Related Articles
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
6 دن ago


