وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ سپرسیڈر پراجیکٹ کے مشینی کاشت کے تاریخی دور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔سب سے بڑے سپر سیڈر پراجیکٹ کی لانچنگ سے سموگ میں واضح کمی کا امکان ہے۔ پنجاب میں 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے سپر سیڈر کی فراہمی کے تیسرے فیز کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گزشتہ سال ایک ہزار سپرسیڈرکی قرعہ اندازی کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی مینو فیکچرنگ کا پراسیس تکمیل کے قریب ہے۔ تیسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی فراہمی اکتوبرمیں گندم کی بوائی سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ سپر سیڈر کے استعمال سے دھان کی فصل کی باقیات کو زمین میں ہی مکس کر دیا جاتا ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 10ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر سپر سیڈر کے ذریعے گندم کے اگاؤ میں بہتری آئی ہے۔ سپر سیڈر کے ذریعے گندم کے بیج کی متناسب بوائی سے پیداوار میں واضح اضافہ ممکن ہوگا۔ سپر سیڈر کے ذریعے گندم کی فصل کے لئے کھاد اور بیج کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوئی۔ سپر سیڈر حاصل کرنے والے کاشتکار دیگرکسانوں کو کرائے پر سروسز فراہم کریں گے۔ سپرسیڈر کے تیسرے مرحلے کے لئے65ہارس پاور کے ٹریکٹرکے مالک کاشتکار سپر سیڈر کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ کاشتکارگھر بیٹھے آفیشل ویب سائیٹ www.agripunjab.gov.pk سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ درخواست فارم متعلقہ ایگریکلچر آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ دفاتر میں بھی دستیاب ہیں۔ کاشتکاروں کی مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے ٹال فری نمبر0800-17000 بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ایگری کلچر میکانائزیشن سے پنجاب کی زراعت میں جدت کا خواب حقیقت میں بدل گیا۔سپرسیڈر کے استعمال سے دھان کی باقیات جلانے کے واقعات کا سدباب ہو گا۔پنجاب کے کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کاشتکار کے لئے لاگت میں کمی اور پیداوار میں اضافے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔صنعت وتجارت کا فروغ بھی بہترکاشتکاری سے مشروط ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ”کسان خوشحال ……پنجاب خوشحال“محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ کسان کارڈ،سپر سیڈراور دیگر پروگرام سے پنجاب میں فصلوں کی پیداوار ریکارڈ میں واضح اضافہ نظر آئے گا۔
Read Next
7 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
10 گھنٹے ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
17 گھنٹے ago
بیورو کریسی تقرروتبادلے، 46 افسران تبدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تعینات
1 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
1 دن ago
پنجاب حکومت نےضلعی انتظامیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سلب کر لئے،صوبہ کی تاریخ کےکمزور ترین لوکل گورنمنٹ سسٹم پر خصوصی رپورٹ
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
2 دن ago
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago


