حکومت پنجاب نے بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر ڈاکٹر محمد سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریری مظفر خان سیال سے سیکرٹری ریگولیشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ خانیوال مدثر عارف کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔حمزہ انجم کوپولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازی خان تعینات جبکہ امیر تیمور پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ محمد عاطف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز)، سرگودھا کا فوری طور پر تبادلہ اور انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مزید احکامات کے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان سے ستھرا پنجاب اتھارٹی کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ محمد اکمل آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز)، سرگودھا تعینات، ’ سُتھرا پنجاب اتھارٹی، سرگودھا‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ’سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ کے سی ای او (CEO) کے عہدوں کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ توصیف حسن آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)، شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔ رب نواز جو تقرری کے منتظر تھے کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ)، جھنگ کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)، جھنگ کے عہدے کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے ۔ مرزا راحیل بیگ آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومتِ پنجاب کو فوری طور پر ایک خالی آسامی پر بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز)، وہاڑی تعینات گیا ہے ۔ ذیشان شریف آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومتِ پنجاب کو فوری طور پر ایک خالی آسامی پر بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز)، رحیم یار خان تعینات کیا گیا ہے۔

خضر ظہور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو فوری طور پر ایک خالی آسامی پر بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز)، لیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ فرحان مجتبیٰ ڈائریکٹر، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملتان کا فوری طور پر تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایک خالی آسامی پر بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز)، ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ بلاول علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ)، حافظ آباد کو ان کی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، اگلے احکامات تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز)، حافظ آباد کے عہدے کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔آصف اقبال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز)، سیالکوٹ (جو کہ ایم ڈی، ستھرا پنجاب اتھارٹی، سیالکوٹ کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں) کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، اگلے احکامات تک چیف ایگزیکٹو آفیسر، سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔ سارہ زینب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)، فیصل آباد کا فوری طور پر تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایک خالی آسامی پر بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز)، ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔
عادل عمر آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومتِ پنجاب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)، فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔رضوان محمود ڈپٹی ڈائریکٹر (ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ)، گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوجرانوالہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
نمبر SI.2-2/2026 (A)۔ جناب سلیمان منشا (PMS/BS-17)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ)، چکوال کو ان کی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، اگلے احکامات تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز)، تلہ گنگ کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا جاتا ہے۔راحت جبین ڈپٹی سیکرٹری، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کا فوری طور پر تبادلہ کرتے ہوئے انہیں خالی آسامی پر ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد اویس سرور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)، لیہ کو ان کی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، اگلے احکامات تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ)، لیہ کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔
عامر افتخار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز)، راجن پور کو ان کی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، اگلے احکامات تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز)، راجن پور کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ منور حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز)، خانیوال کو ان کی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، اگلے احکامات تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)، خانیوال کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔جمشید اقبال ڈپٹی سیکرٹری، محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن، حکومت پنجاب کو فوری طور پر BS-18 میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر / ڈپٹی سیکرٹری یا دیگر مساوی آسامیوں (BS-18) پر ان کے کیڈر میں مستقل بنیادوں پر تعینات جبکہ علیزہ ریحان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز)، جہلم، اپنے فرائض کے علاوہ اگلے احکامات تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز)، جہلم کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالتی رہیں گی۔






