وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ گلگت میں رورل ڈویلپمنٹ اینڈ کلائمیٹ ریزیلینس فار گلگت بلتستان کے حوالے سے حکومت گلگت بلتستان، یورپی یونین،فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) اور آغاخان فاؤنڈیشن کے مابین سہ فریقی منصوبے کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کئے گئے،اس منصوبے کے تحت گلگت بلتستا ن کے تمام اضلاع میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ اور عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ 17.2 ارب روپے (54.24 ملین یورو) مالیت یہ اہم منصوبہ اے ایف ڈی کی مالی معاونت،یورپی یونین کے گرانٹ،آغا خان فاؤنڈیشن کے فنڈز اور مقامی کمیونٹی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کیلئے مقامی لوگوں کی تربیت اور صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جائے گا۔ یہ منصوبہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کلائمیٹ ریزیلینس سے متعلق اقدامات پر مشتمل ایک جامہ پیکیج فراہم کرے گا۔ ان اقدامات میں 216 واٹر سپلائی سکیموں کے ذریعے عوام کو صاف پانی کی فراہمی، مائیکر ہائیڈل اور سولر سسٹم کے ذریعے متبادل توانائی کے مواقع فراہم کرے گا، جس کی متوقع پیداواری صلاحیت 1200 سے 1300 کلوواٹ ہوگی۔ اس منصوبے کے تحت تمام 110 یونین کونسلوں میں قدرتی آفات کے خدشات اور ان کی حساسیت جائزہ (Vulnerability Assessment)لیا جائے گا جبکہ 3 ہزار گھروں کو ماحولیاتی طور پر پائیدار (Green Retrofitting) بنایا جائے گااور 700 مکانات موسمیاتی طور پر محفوظ اور توانائی کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا جائے گا۔یہ منصوبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق منصوبہ بندی، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کے انتظام کیلئے تربیت فراہم کرکے انسانی صلاحیتوں اور اداروں کو بھی مضبوط کرے گا۔ اس منصوبے سے تقریباً 43200 گھرانے مستفید ہوں گے جن میں کم از کم 40 فیصد خواتین شامل ہیں۔ اس موقع پر نارتھ پاکستان انرجی لمیٹڈ نے گلگت بلتستان انرجی ماسٹر پلان کے اہم نکات پر بریفنگ دی۔ یورپی یونین کے تعاون سے جاری 31ملین یورو کے انرجی پلس منصوبے کے تحت خصوصی روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد گلگت بلتستان کو کم موسمیاتی طور پر محفوظ معیشت کی طرف منتقل کیا جائے گا۔ ماسٹر پلان کا مقصد خطے کیلئے موسمیاتی لحاظ سے مضبوط انرجی سسٹم متعارف کرنا ہے۔ محکمہ برقیات، این پاک انرجی اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے تیار کردہ ماسٹر پلان گلگت بلتستان میں توانائی کی کمی کو دور کرنے اور متبادل توانائی کے ذرائع متعارف کرانے کیلئے ایک حکمت عملی فراہم کرتا ہے۔ رورل ڈویلپمنٹ اور کلائمیٹ ریزیلینس فار گلگت بلتستان سہ فریقی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہاکہ اے ایف ڈی، یورپی یونین کے وفود اور آغا خان فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کو اس تقریب کے حوالے سے گلگت آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں، یہ اہم منصوبہ خطے کے عوام کی پائیدار ترقی، خوشحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچاؤ کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس منصوبے میں اے ایف ڈی کی فنانسنگ، یورپی یونین کی گرانٹ اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا تعاون شامل ہے جبکہ حکومت پاکستان اور متعلقہ وفاقی اداروں نے گلگت بلتستان کیلئے اس مالی معاونت کو آن گرانٹ بنیادوں پر فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد محض فنڈز کا استعمال یا سکیموں کی تکمیل نہیں بلکہ عوام کو حقیقی معنوں اور مالی فائدے پہنچانا ہے جس کے تحت عوام کو بنیادی سہولیات ان کے دہلیز پر فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ دور دراز دیہاتوں کو بجلی کی سہولت فراہم کی جاسکے گی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس منصوبے کے تحت پینے کے صاف پانی،سینٹیشن کی بہتری، زلزلے سے محفوظ اور توانائی بچانے والے مکانات کی تعمیر،کمیونٹی کی سطح پر مائیکر ہائیڈل پاور پروجیکٹس کے قیام، مقامی اداروں کو مضبوط بنانے اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کی ڈیزائن میں عوامی شمولیت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جس کے تحت منصوبوں کی نشاندہی، ان کی دیکھ بھال اور تکمیل کے بعد بنیادی ڈھانچے کو چلانے میں مقامی آبادی کو شامل رکھا جائے گا جبکہ خواتین، خصوصی افراد اور پسماندہ طبقات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے سولرائزیشن، سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقلی اور ریجنل گرڈ کی تعمیر پر کام کیا جارہاہے۔ اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر ریمنڈاس کاروبلیس (Rainmundas Karoblis)نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ آج کا دن گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی اور روشن مستقبل کیلئے ہمارے مشترکہ عزم کا ایک اہم موڑ ہے۔ رورل ڈویلپمنٹ اور کلائمیٹ ریزیلینس پروجیکٹ کا آغاز اور انرجی ماسٹر پلان کی فراہمی کے ساتھ ہم گلگت بلتستان کی ترقی اورموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ یورپی یونین اور یورپی یونین کے تمام شراکت دار اس منصوبے کو عملی جامع پہنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ رورل ڈویلپمنٹ اور کلائمیٹ ریزیلینس فار گلگت بلتستان سہ فریقی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر یورپی یونین کے سفیر ریمنڈاس کاروبلیس (Rainmundas Karoblis)،کونسل یورپی یونین یرون ولیم جان ماریا (Jeroenwillem Jan Maria)اور فرسٹ سکریٹری الیگزینڈرو (Alejandro)،صوبائی وزیر بلدیات ذوالفقار علی مراد، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری برقیات، کنٹری ڈائریکٹر، AFDمسٹر مارک اینٹونی،ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر، AFDجیکس یاکان،سی ای او، AKFPاختر اقبال،جی ایم، AKRSPجمیل الدین اور پروگرام ایڈوائزر AKFPارشاد خان عباسی شریک تھے۔
Read Next
46 منٹس ago
گلگت بلتستان، غیرقانونی بقایاجات کی روک تھام کیلئے آن لائن آربٹ سسٹم کا افتتاح
1 دن ago
بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے سکردو پارٹی سیکریٹریٹ میں خصوصی تقریب
5 دن ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
6 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
6 دن ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
Related Articles
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
1 ہفتہ ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago



