گلگت بلتستان، غیرقانونی بقایاجات کی روک تھام کیلئے آن لائن آربٹ سسٹم کا افتتاح

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے منصوبوں میں مالی قوائد و ضوابط کے تحت شفافیت کو یقینی بنانے اور ادائیگیوں کے حوالے سے غیرقانونی بقایا جات (Liabilities)کی روک تھام کیلئے تیار کردہ آن لائن آربٹ سسٹم (آن لائن ریسورس، بجٹنگ اینڈ انٹیلی جنٹ ٹریکنگ سسٹم)کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے آربٹ سسٹم کی افادیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اس سسٹم کے متعارف ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور مالی قوائد و ضوابط کو یقینی بنایا جاسکے گا اور منظور شدہ منصوبوں کی بروقت ادائیگی ممکن ہوگی۔ متعلقہ فورم سے منظوری کے بغیر بقایا جات (Liabilities) کی وجہ سے بے ضابطگیوں کا خدشہ رہتا تھا، اس سسٹم کے ذریعے شفافیت اور غیر ضروری تاخیر جیسے عوامل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وسائل کا منصفانہ تقسیم اور درکار وسائل کی بروقت دستیابی کے حوالے سے بھی آن لائن آربٹ سسٹم معاون ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر مختلف محکمانہ منصوبوں کی نشاندہی کے حوالے سے متعلقہ ایکسین اور ڈپٹی کمشنرزکی مشترکہ نشاندہی کو لازمی قرار دینے کے احکامات دیئے جس کا مقصد غیر ضروری منصوبوں پر وسائل کے ضیاع کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خزانہ نجیب عالم نے آن لائن آربٹ سسٹم کی افادیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

Back to top button