بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا،گورنر پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوایا جائیگا،گورنر پنجاب کی جانب سے منظوری کے بعد ترامیم مسودہ قانون کا حصہ بنیں گی
پنجاب اسمبلی سے منظور دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل کی تفصیلات سامنے آ گئیں
بل کے تحت پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا،بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی،جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ایک سے زائد افراد سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ ہوگا،بچوں سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 5 سے 7 سال قید اور 7 لاکھ تک جرمانہ ہوگا،جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید1 سال قید کی سزا ہوگی،جبری معذور کر کے بھیک منگوانے والے کو 7 سے 10 سال قید اور 20 لاکھ جرمانہ ہوگا
جرمانے کی عدم ادائیگی پر گینگ کے سرغنہ کو مزید2 سال قید کی سزا ہو گی،ایک بار سزا یافتہ شخص جرم دہرائے گا تو دوگناسزا کے ساتھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا






