وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے وژن کے تحت صوبے میں ای گورننس کے فروغ کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی حکومت کا سرکاری امور کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے ایک اور اہم اقدام، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت پبلک ورکس مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا اجراء کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اراکین صوبائی کابینہ اور اراکین صوبائی اسمبلی کے علاوہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے سسٹم کا باضابطہ اجراء کیا۔پبلک ورکس مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں سے جڑے تمام معاملات ڈیجیٹائزڈ ہوں گے، اب تمام ترقیاتی منصوبے منظور شدہ پی سی ون کے عین مطابق مقررہ مدت میں مکمل کئے جاسکیں گے، اس جدید سسٹم سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے سرکاری خزانے پر پڑنے والے اضافی بوجھ سے بھی بچا جا سکے گا، ترقیاتی منصوبوں کا تمام حساب کتاب ایک خودکار نظام کے تحت ہو گا جس میں غلطیوں کے امکانات کم سے کم ہونگے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبوں سے متعلق تمام تر معلومات ہمہ وقت آن لائن دستیاب ہوں گی، سسٹم پر عمل درآمد سے محکمے کے عملے اور ٹھیکیداروں کے درمیان بلا تعطل رابطہ ممکن ہو گا، ترقیاتی سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی جس سے کام کے مطلوبہ معیار کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ غیر ضروری ایڈوانس ادائیگیوں کا سلسلہ بند ہو جائے گا، ترقیاتی منصوبوں پر مطلوبہ معیار کے مطابق کام کی تکمیل پر ہی ادائیگی کی جائے گی۔
Read Next
5 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
1 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago






