وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائےگی۔سرکاری محکموں میں تبادلے خالصتاً انتظامی ضرورت کے تحت کیے جاتے ہیں،ہم ہمیشہ انتقامی تبادلوں کی روش کو مسترد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جہاں ضابطے اور قانون کی خلاف ورزی سامنے آئے گی، وہاں ذمہ داری کے احساس کے تحت اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ماضی کی حکومت کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس دور میں سب سے زیادہ اضافی چارجز دیے گئے، تاہم موجودہ حکومت ضرورت کے تحت تبادلے کرے گی، لیکن کسی کو غیر ضروری یا انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ایس سی کے معاملہ پر پیش رفت جاری ہے ، جلد پی ایس سی بورڈ کو مکمل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں انتظامی کمی یا کوتاہی سامنے آئے گی، اسے بروقت دور کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک کا مسئلہ ایک سنگین چیلنج ہے، جس کے حل کے لیے جامع حکمتِ عملی بنائیں گے ،ٹریفک کو قانون اور ضابطے کے مطابق ریگولیٹ کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے قانون ساز اسمبلی میں اٹھایا گیا جاتلاں نہر پر 1122 کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے ،اس پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح بھمبر میں سابق وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے گئے مبینہ جھوٹی ایف آئی آر کے معاملے کو وہ ذاتی طور پر دیکھیں گے اور اس حوالے سے بروقت ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔محکمہ صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ایمبولینسز کا معاملہ احتساب کورٹ میں تھا ،اس معاملہ پر کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، جو دس دن کے اندر اندر مسئلے کا قابلِ عمل حل پیش کرے گی، ہجیرہ بائی پاس کے لیے ٹینڈر ہو چکا ہے ، اس بائی پاس پر پیش رفت جلد شروع کردئ جائے گی ۔
Read Next
23 گھنٹے ago
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس
1 دن ago
الیکشن کمیشن نے میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں سے کامیاب امیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.
1 ہفتہ ago
پنجاب سے10 الیکٹرک بسیں اور15کلینک آن وہیل آزاد جموں و کشمیر بھیجی جائیں گی،مریم نواز
1 ہفتہ ago
آزاد کشمیر الیکشن کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اب انتخابات 3 مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔
2 ہفتے ago
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سےاجلاس
Related Articles
پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر انتخابات کیلئے تمام 45 حلقوں میں اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی..
4 ہفتے ago
*پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے جیالے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا*
جون 28, 2026
آزادکشمیر الیکشن…کاغذات نامزدگی کیلۓ 23 جون تک توسیع…پولنگ 27 جولائی کو ہی ہو گی..ترمیمی شیڈول جاری
جون 18, 2026


