مریم نواز شریف کی گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول میں تاریخ کے سب سے بڑے سرکاری سکولوں کے منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو”جشن سٹیم“کی تقریب میں شرکت، کیش انعامات تقسیم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول میں تاریخ کے سب سے بڑے سرکاری سکولوں کے منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو”جشن سٹیم“کی تقریب میں شرکت کی اور 8 کٹیگریز میں جشن سٹیم کے فاتح طلبہ میں کیش انعامات تقسیم کئے۔ جشن سٹیم کی تقریب میں حافظ آباد، جھنگ، ڈی جی خان اور ملتان کے طلبہ اور اساتذہ کو انعامات ملے۔ سکاؤٹس نے پرجوش تالیاں بجا کروزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گاڑی سے اتر کر بچوں سے اظہار شفقت کیا اور سکول بینڈ بجانے والے طلبہ سے ہاتھ ملایا۔زرق برق علاقائی لباس پہنے بچوں نے دف بجا کروزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا خیر مقدم کیا۔بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملنے کی بہت خواہش تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جشن سٹیم STEAM نمائش کا معائنہ کیا اور تمام اضلاع کے سکولوں کے سٹالوں پر طلبہ کے بنائے ماڈل کا تفصیلی جائزہ لیا اور شاباش دی۔ طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سکچ، پینٹنگ اور خطاطی پیش کیں۔ انسانی دل اور اعصابی نظام کے ماڈل کی نمائش پرطالب علم نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی۔ طلبہ نے واٹر ری سائیکلنگ، ائیر پیوری فائر،فلیم ڈیٹکٹر،ہوم سیکورٹی سسٹم ہائیڈرالک جیک سسٹم کے ماڈل بنائے تھے۔ طلبہ نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ،ہائیڈرالک ایکسکویٹر،ونڈ انرجی آٹو لائٹنگ،راڈار ڈیٹکشن ریگنگ،سموگ کولیکٹر،ڈی سی،ریفریجریٹر ماڈل، ہائیڈرو الیکٹرسٹی جنریٹر،شوگر ریفائنری، سموگ کولیکٹر،ہائیڈرالک پارکنگ سسٹم اور سمارٹ ہوم کے ماڈل پیش کیے۔ راجن پور کے طالب علم نے وائی فائی سے 100 گنا تیز لائی فائی ماڈل پیش کیا۔ جشن سٹیم کی تقریب میں اینی میٹیڈ ویڈیو، ہائیڈرالک برج،تھرمل سولر انرجی سسٹم، ارتھ کوئیک ڈیٹکٹر،اے آئی روبوٹک کاراور صفائی کے لئے روبوٹک ماڈل کی نمائش بھی تھی۔ گیس ڈیٹکشن،سپیس شٹل لاکٹ لانچنگ اور سولر سیکورٹی سسٹم کی نمائش کی گئی۔ ایک طالب علم نے میوزک ساؤنڈ کو الیکٹراک انرجی میں بدلنے کا ماڈل پیش کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم راناسکندر حیات اورپارلیمانی سیکرٹری نوشین عدنان نے بریفنگ دی۔ طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے ٹوپی اور کوٹ پر آٹو گراف لئے۔ جشن سٹیم مقابلوں میں 6ہزار سرکاری سکولوں کے پونے تین لاکھ طلبہ نے تقریب میں شرکت کی۔ طلبہ نے سائنس ٹیکنالوجی میتھ سمیت 5000 ماڈل تیار کئے تھے۔ تقریب کے اختتام پر طالبہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے گرد جمع ہوگئے اور تصاویر بنائیں۔ بعدازاں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول کا اچانک دورہ بھی کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی اچانک آمد پر طلبہ خوش ہوئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبہ سے پڑھائی سے متعلق بات چیت کی اور پرنسپل آفس اور ایڈیٹوریم کا معائنہ بھی کیا۔

جواب دیں

Back to top button