ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر ٹاسک فورس کی پی ای سی ایچ ایس و دی لائف ریذیڈنشیا ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، آپریشن کے دوران سائٹ آفس، روڈ انفراسٹرکچر و غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔آر ڈی اے غیر قانونی ڈویلپمنٹ، اشتہارات، پلاٹوں کی بکنگ اور لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گا، ڈی جی کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ

آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے موضع موہری کھتران اور موضع غربال میں دو ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کیا ۔ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضیٰ نے کی۔ آپریشن میں سپرنٹنڈنٹ پلاننگ شفقت شاہ، پلاننگ انسپکٹرز محمد طارق، عمران حسین اور دیگر اہم ٹیم اراکین شامل تھے۔ آپریشن پنجاب پولیس تھانہ نصیرآباد کے تعاون سے کیا گیا۔






