پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ ایجنسی پبلک پراسیکشن ڈیپارٹمنٹ محمد اطہر مسعود کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
او ایس ڈی لبنہ عثمان کو ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ ایجنسی پبلک پراسیکشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلٰی آفس کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر کو ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر تعینات کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محمد اسلم شاہد کو ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب نور محمد اعوان کو جنرل منیجر ایڈمن ٹی ڈی سی پی تعینات کردیا گیا ہے۔






