معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سلمی بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا سٹریٹ فوڈ سیفٹی مشن ہے کہ عام ادمی کی خوراک کو بہتر اور ملاوٹ سے پاک بنایا جائے اس ضمن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام پنجاب فوڈ سیفٹی مشن کے تحت گلی کوچوں ،چوک، چوراہوں ،فوڈ اسٹالزٹھیلوں ،ڈھا
بوں،ریڑھیوں کی چیکنگ اور ہائی جین ٹریننگ پروگرام کا اغاز کیا گیا ہے اس پروگرام کے اغاز سے 1 ہزار 200 سو42 فوڈ ہینڈلرز کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں-
سلمی بٹ نے کہا کہ 4 ہزار 100سو 38 فوڈ ہینڈلرز کو مفت فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور کٹس فراہم کی گئی ہیں-2 ہزار 800 سو فوڈ ہینڈرز کے میڈیکل کروائے گئے ہیں جبکہ برکت مارکیٹ ،مین مارکیٹ، گلبرگ ،شادمان، لبرٹی مارکیٹ، مال روڈ، ریگل چوک ،اڈا پلاٹ، کریم بلاک، رائیونڈ روڈ، ہال روڈ ،برٹش کونسل روڈ شالامار ،گلشن راوی ،مون مارکیٹ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ ، بینک سکوائر،جیل روڈ، فیصل ٹاؤن ،چوبرجی، حفیظ سینٹر ،لاہور فورٹ ،ضرار شہید روڈ پر فوڈ چیکنگ کی گئی ہے-انہوں نے بتایا کہ برکت مارکیٹ میں 358، مین مارکیٹ گلبرگ 383 ،شادمان 150، لبرٹی مارکیٹ 240 ،مال روڈ 230 ،ریگل چوک 40، اڈا پلاٹ 155 ،کریم بلاک 263 ،رائیونڈ روڈ 393، ہال روڈ 98، برٹش کونسل روڈ 65، شالامار 68 ،گلشن راوی 139 ،مون مارکیٹ 198 ،ماڈل ٹاؤن 148، جیل روڈ 203 فیصل ٹاؤن131 ،چوبرجی 129،حفیظ سینٹر 71 اور لاہور فورٹ میں 165 افراد کو ٹریننگ اور فوڈ کٹس فراہم کی گئی ہیں-معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سلمی بٹ نے کہا کہ اس ٹریننگ پروگرام کا دائرہ کار اٹک سے راجن پور تک وسیع کیا جائے گا اور فوڈ کارٹس چھوٹے فوڈ پوائنٹس پر فوڈ سیفٹی، فوڈ گریڈ پیکنگ اور پرسنل ہائی جین پر مکمل اگاہی دی جا رہی ہے تاکہ ان فوڈ سٹالز ٹھیلوں ڈھابوں اور ریڑھیوں پر فروخت ہونے والی خوراک کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے سلمی بٹ نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھوٹے درجے کے کاروبار کے لیے انتہائی کم فیس کے ساتھ اسپیشل لائسنس بنائے جا رہے ہیں اور ان چھوٹے فوڈ پوائنٹس ،فوڈ سٹالز ٹھیلوں ڈھابوں اور ریڑھی بانو کو مکمل ہدایت نام بھی دیا گیا ہے اس ہدایت نامے پر خوراک کے بزنس قوانین کے حوالے سے مکمل ہدایات درج ہیں تاکہ صارفین کو فوڈ سیفٹی والدین کو نیوٹریشن امور اور فوڈ ہینڈلرز کو قوانین کے متعلق مکمل اگاہی دی جا سکے تاکہ عام ادمی تک پہنچنے والی خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل چیکنگ کے عمل کو بھی جاری رکھا جائے گا






