مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ مرکزی قیادت پر چھوڑ دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر جموں کشمیر ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں سابق وزیراعظم و پارلیمانی لیڈر راجہ محمد فاروق حیدر خان، کرنل ریٹائرڈ وقار نور ،سردار عامر الطاف، احمد رضا قادری ،راجہ محمد صدیق ،چوہدری اسماعیل، اکمل سرگالہ، نثارہ عباسی نے شرکت کی . اجلاس میں آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تمام صورتحال سے مرکزی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ن کسی ایسے فیصلے کا حصہ نہیں بنے گی جس سے مسلہ کشمیر، کشمیری عوام یا مسلم لیگ کے کارکنوں کے مفاد کو زک پہنچے .،اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مہاجرین جموں کشمیر ریاست جموں وکشمیر کا جزو لاینفک ہیں اور ان کے ووٹ کے حق کا بھرپور تحفظ کیا جائیگا.

جواب دیں

Back to top button