وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے نوتعینات انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کیپٹن (ر) ڈاکٹر لیاقت علی ملک نے ملاقات کی۔اس موقع پر نوتعینات انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کیپٹن (ر) ڈاکٹر لیاقت علی ملک نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر کو امن و امان کی مجموعی صورتحال، محکمانہ ڈھانچے، درپیش چیلنجز ، پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے، جدید خطوط پر تربیت، ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور عوام دوست پولیسنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے نوتعینات انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کیپٹن (ر) ڈاکٹر لیاقت علی ملک کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوتعینات اسپیکٹر جنرل پولیس کے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے محکمہ پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں پولیس شہروں میں امن و امان کے قیام کو برقرار رکھنے کے لیے تندہی سے کام کرے ، شہریوں کا تحفظ اور گورننس کی بہتری کے لیے حکومت کی معاونت پولیس کی زمہ داری ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جرائم کی روک تھاماور عوام کے کے تحفظ کے لیے مربوط اور مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے، تاکہ ریاست میں امن و استحکام برقرار رہ سکے ۔
Read Next
2 دن ago
حکومت آزاد کشمیر نے ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ابرار اعظم کو معطل کردیا
2 ہفتے ago
باغ ، مظفر آباد ، جہلم ویلی ،پونچھ اور بھمبر کے ڈپٹی کمشنرزتبدیل..
2 ہفتے ago
راجہ محمد صداقت خان ڈپٹی کمشنر پونچھ تعینات…
4 ہفتے ago
آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 24 ستمبر کو کرانے کا اعلان
ستمبر 2, 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت محکمانہ سیکرٹریز کا تعارفی اجلاس
Related Articles
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد افتخار گیلانی کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے پہلی ملاقات
اگست 29, 2026
جشن آزادی کے سلسلے میں ”آزادی فیسٹیول اور یوم دفاع“ کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پندرہ روزہ ”سلام کراچی“ تقریبات کا آغاز
اگست 24, 2026



