وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے پارلیمانی امن کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، بھائی چارے، اخوت اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے۔ بحیثیت مسلمان، ہم سب پر لازم ہے کہ ایک دوسرے کے عزت و احترام کا خیال رکھیں۔ امن و آشتی کے ماحول میں ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں۔گلگت بلتستان میں بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پارلیمانی امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ گلگت بلتستان میں امن و امان کو درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمانی امن کمیٹی قیامِ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔ اس مقصد کے لیے کمیٹی کے خصوصی ٹی او آرز اور فریم ورک تشکیل دئیے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنرز امن کمیٹیاں تشکیل دے کر انہیں نوٹیفائی کریں گے، جن میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) بھی بطور ممبر شامل ہوں گے۔ اسی طرح ڈویژنل سطح پر کمشنرز ڈویژنل پیس کمیٹیاں نوٹیفائی کریں گے، جن میں متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) بھی شامل ہوں گے۔اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی سطح پر امن اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں مختلف مکاتب فکر کی تنظیموں کے 4نمائندے اور 12 عمائدین شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ 12 اراکین پر مشتمل علماء و مشائخ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی، جو امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔اجلاس میں پارلیمانی امن کمیٹی کے اراکین، صوبائی وزیر داخلہ دلپذیر خان، وزیراعلیٰ کے مشیر عطاء اللہ، صوبائی وزیر زراعت حاجی انور علی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فرمان علی، رکن اسمبلی عبدالجہان اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے شرکت کی۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئےاحسن اقبال کی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس
1 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینٹر اینڈ کنٹری ڈائریکٹر یونیسف پاکستان پرنیل آئرن سائیڈکی ملاقات
2 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت صحت کے شعبے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد سے ملاقات
Related Articles
محکمہ خزانہ گلگت بلتستان کا آر بٹ پورٹل کامیابی سے نافذ،محکمہ تعمیرات کی پہلی ایڈمن اپروول جاری
1 ہفتہ ago
سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے گلگت میں 50 بستروں کے امراض قلب کے ہسپتال کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری
1 ہفتہ ago




