*وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا دورہ*

وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا دورہ کیا۔ صاف پانی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں محکمانہ امور بارے اجلاس کی صدارت کی۔ سی ای او صاف پانی کیپٹن (ر )سید علی اصغر نے صوبائی وزیر کو جاری پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے رمضان المبارک میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روزوں میں صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر رواں برس طے شدہ مدت تک صاف پانی کے فراہمی کے منصوبوں کی تکمیل بھی یقینی بنائی جائے گی۔ صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مختلف ماڈلز پر بھی صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔ سی ای او سید علی اصغر نے بتایا کہ

ڈیمز اور باٹلنگ پلانٹس کے ذریعے صاف پانی مختلف اضلاع میں فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے جنوبی پنجاب میں صاف پانی کے منصوبوں کے تعمیراتی کام کی انسپکشن یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ صاف پانی اتھارٹی کے تمام سنیئر عہدیداران کی بھی اجلاس میں شریک تھی۔

جواب دیں

Back to top button