لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ،
صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ اور پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں

محکمہ تعلیم کے ہائر ایجوکیشن کی طرف سے 49 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو سکیل 19 سے سکیل 20 میں ترقی ہانے والے پروفیسرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام ترقی پانے والے پروفیسرز احتشام گل کیانی سمیت سے آئندہ بھی اپنی محنت اور قابلیت ہر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے گریڈ 18 کے 59 اسسٹنٹ پروفیسرز کو سکیل 19 میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی اسامیوں پر ترقی کے احکام جاری کئے ہیں جب کہ گریڈ 17 کے 68 لیکچررز کو سکیل 18 میں ترقی دے کر اسسٹنٹ پروفیسرز تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ھے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے تمام ترقی پانے والے پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کو ان کی ترقی و تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ترقی پانے والے افسران تعلیمی میدان میں بچوں کو تعلیم دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔





